class="post-template post-template-elementor_theme single single-post postid-8879 single-format-standard custom-background theme-kunco woocommerce-no-js wpb-js-composer js-comp-ver-6.5.0 vc_responsive">

ریاکاری

سوال:ریا کاری کسے کہتے ہیں؟

جواب:اللہ عزوجل کی رضا کے علاوہ کسی اور نیت یا ارادے سے عبادت کرنا ریاکاری ہے۔مثلاً لوگوں پر اپنی عبادت گزاری کی دھاک بٹھانا مقصود ہو کہ لوگ اس کی تعریف کریں،اسے عزت دیں اور اس کی خدمت میں مال پیش کریں۔

سوال:حدیثِ پاک میں کس برائی کو شرکِ اَصغر فرمایا گیا ہے؟

جواب:حضور نبیٔ رحمت صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف شرکِ اصغر کا ہے۔لوگوں نے عرض کی :شرکِ اصغرکیا ہے؟ارشاد فرمایا:ریاکاری۔

سوال:ریاکاری کے درجات کون کونسے ہیں؟

جواب:حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی لکھتے ہیں:ریاکے بہت درجے ہیں،ہر درجے کا حکم علیحدہ ہے،بعض ریا شرکِ اصغر ہیں،بعض ریا حرام،بعض ریا مکروہ،بعض ثواب۔

سوال:ریکاری کی اَقسام بیان کریں؟

جواب:ریا کی دو قسمیں ہیں

یعنی وہ ریاکاری جو بلَکل واضح ہو

یعنی وہ ریاکاری جو پوشیدہ ہو

سوال:قیامت کے دن ریاکار کو کن ناموں سے پکارا جائے گا؟

جواب:حضور نبیٔ غیب دان صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:روزِ قیامت ریاکاروں کو تمام لوگوں کے سامنے ان چار ناموں سے پکارا جائے گا:اے کافر!اے بدکار!اے دھوکے باز!اے خسارہ پانے والے۔

سوال: جہنم کی جس وادی سے جہنم بھی 400 مرتبہ روزانہ پناہ مانگتا ہے اُس میں کون جائے گا؟

جواب:یہ وادی اس اُمت میں سے قرآن کریم کے ریاکار حافظ،غیراللہ کے لیے صدقہ کرنے والے ریاکار،بیت اللہ کے ریاکار حاجی اور راہ خِدا میں نکلنے والے ریاکار کے لیے بنائی گئی ہے۔

سوال:ریاکار کو کس بڑی نعمت سے محرومی کی وعید سنائی گئی ہے؟

جواب:ریاکار کو جنت سے محرومی کی وعید سنائی گئی ہے،حدیث پاک میں ہے:اللہ عزوجل نے ہر

“ریا کار پر جنت کو حرام کردیا ہے۔

سوال:کیا ذرہ بھر ریاکاری بھی نقصان دہ ہے؟

جواب:اللہ تعالیٰ اُس عمل کو قبول نہیں فرماتا جس میں ایک ذرہ برابر بھی ریاکاری ہو۔

سوال:چیونٹی کی چال سے بھی ذیادہ خفیف عمل کونسا ہو تا ہے؟

جواب:ریاکاری۔

سوال:ریاکاری کے خوف سے کسی نیک کام کو چھوڑ دینا کیسا ہے؟

جواب:ریاکاری کے خوف سے اس کام کو چھوڑ دینا یہ بہت غلط سوچ ہے اور شیطان کی ماننا ہے۔

یا اللہ ہمیں دکھاوے ، ریا کاری ، نمود و نمائش سے محفوظ فرما آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat