تکبر
سوال : تکبر کسے کہتے ہیں
جواب:حق کی مخالف اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام تکبر ہے۔
سوال:تکبر سے بچنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب:حضور نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص تکبر،خیانت اور ین)یعنی قرض وغیرہ(سے بَری ہو کر مرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
سوال:تکبر کی کتنی اَقسام ہیں؟
جواب:1اللہ عزوجل کے مقابلے میں تکبر
اللہ عزوجل کے رسولوں کے مقابلے میں تکبر
بندوں کے مقابلے میں تکبر۔
سوال:تکبر کے اسباب بیان کریں؟
جواب: 1 علم 2 عمل 3 حسب و نسب 4 حسن و جمال 5 طاقت و قوت 6 مال و دولت اورقوت 7 پَیرو کاروں کی کثرت
سوال:کیا علم کی بھی کوئی آفت ہے؟
جواب:جی ہاں،ایک روایت میں”تکبر”کو علم کی آفت قرار دیا گیا ہے۔
سوال:بندوں کے مقابلے میں تکبر سے کیا مراد ہے؟
جواب:اس سے مراد یہ ہے کہ اپنے آپ کو بہتر اور دوسرے کو حقیر جان کر اُس پر بڑائی چاہنا اور مُُاوات یعنی باہم برابری کونا پسند کرنا۔
سوال: حسب و نسب تکبر کا سبا کس طرح بنتا ہے؟
جواب: اسِ طرح کہ اعلیٰ انسان اپنے خاندان کے بَل بوتے پر اَکڑتا اور دوسروں کو حقیر جانتا ہے۔
سوال:وہ کونسے لوگ ہیں جو بغیر حساب کے جہنم میں داخل ہوں گے؟
جواب: 1 اُمرا ٫ ظلم کی وجہ سے 2 عرب عصبیت کی وجہ سے 3 رئیس اور سردار تکبر کی وجہ سے 4 تجارت کرنے والے جھوٹ کی وجہ
سے 5 اہلِ علم حسد کی وجہ سے 6 مالدار بخل کی وجہ سے۔َ
سوال:پائینچے ٹخنوں سے نیچے رکھنا کس صورت میں حرام ہے؟
جواب : امام اہلسنت اعلی حظرت امام رضا خان علیہ رحمۃالرحمن فرماتے ہیں: پائچوں کا کعبین یعنی ٹخنوںسے نیچا ہونا اگر براہ عِجب و تکبر یعنی خود پسندی اور تکبر کی وجہ سے ہےتو قطعاً ممنوع و حرام ہے۔
سوال:کیا تھوڑے سے تکبر کی بھی معافی نہیں؟
جواب:حضور نبیٔ رحمت صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔
سوال:کیا اچھے کپڑے اور اچھے جوتے پسند ہونا بھی تکبر ہے؟
جواب:کسی نے بارگاہ رِسالت میں عرض کی:کسی کو یہ پسند ہو تا ہے کہ کپڑے اچھے ہوں،جوتے اچھے ہوں تو کیا یہ بھی تکبر ہے؟تو حضور جان عالم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ جمیل ہے جمال کو دوست رکھتا ہے اور تکبر حق سے سر کشی کرنے اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے۔