جھوٹ

سوال:جھوٹ کسے کہتے ہیں؟

جواب: کسی چیز کو اس کی حقیقت کے بر عکس بیان کرنا۔

سوال:جھوٹوں کے لیے قرآن پاک میں کیا وعیدآئی ہے؟

جواب:قرآن پاک میں جھوٹوں کو اللہ عزوجل کی لعنت کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

سوال:جھوٹ انسان کو کہاں لے جاتا ہے؟

جواب:حضور نبی مکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:جھوٹ انسان کو بُرائی کی طرف لے جاتا اور برائی جہنم کی طرف لے جاتی ہے۔

سوال:جھوٹ انسان کی شخصیت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

جواب:حضور تاجدارِ رسالت صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:جھوٹ انسان کو سوار کردیتا ہے۔

سوال:جھوٹ چھوڑنے والے کو حدیث پاک میں کیا خوشخبری دی گئی ہے؟

جواب:حضور شفیعِ امت صلى الله عليه وسلم کا فرمانِ جنت نشان ہے:جس نے باطل جھوٹ بولنا چھوڑدیا اُس کے لیے جنت کے کنارے پر مکان بنایا جائے گا۔

سوال:حدیث پاک میں منافق کی کیا نشانیاں آئی ہیں؟

جواب: ) 1(جب بات کرے جھوٹ بولے
2(جب وعدہ کرے تو وعدہ خلا فی کرے (
3(جب اس کے پاس امانت رکھی جائے خیانت کرے (
4(ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جب جھگڑا کرے تو گالی دے۔

سوال:سچا انسان کس رتبے کا اور جھوٹا کس وعید کا مستحق ہوتا ہے؟

جواب:پیارے آقاصلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:سچائی کو لازم کرلو،کیونکہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے،یہاں تک کہ وہ اللہ عزوجل کے نزدیک”صدیق”لکھ دیا جاتا ہےاور جھوٹ سے بچو،کیونکہ جھوٹ فجور ) برائیوں(کی طرف لے جاتا ہے اور فجور جہنم کا راستہ دکھا تا ہے،اور آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کو شش کرتا ہے،یہاں تک کہ
اللہ عزوجل کے نزدیک “کاذب”لکھ دیا جاتا ہے۔

سوال:جھوٹ کی بدبو سے فرشتہ کتنا دور ہو جاتا ہے؟

جواب:حضو نبیٔ رحمتصلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اُس کی بدبو سے فرشتہ ایک میل دور ہوجاتا ہے۔ ) تر مذی(

سوال:جھوٹ،حسد،چغلی اور غیبت والے دوزخ میں کس شکل کے ہوں گے؟

جواب:حضرت سیدنا حاتم ا صم علیہ رحمۃاللہ الاکرم فرماتے ہیں:جہنم میں جھوٹا کتے کی شکل میں،حسد کرنے والا سور کی شکل میں،چغل خور اور غیبت کرنے والا بندر کی شکل میں بدل جائے گا۔

سوال:جھوٹی گوائی دینے والے کے لئے کیاوعید)سزا د ئی جانے کا فرمانے

جواب:حضرت عبدُاللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: “جھوٹے گواہ کے قدم ہٹنے بھی نہ پائیں گے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم واجب کردے گا۔

سوال:جھوٹا خواب سنانے کی کیاوعید ہے؟

جواب: رسولِ کریمِ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:جھوٹا خواب سنانے والے کو جَو کے دو دانوں میں گانٹھ لگانے کی تکلیف دی جائے گی جو وہ نہیں کر سکے گا۔اور ایک حدیث پاک میں جھوٹا خواب گھڑ کر سنانے والے کو جنت کی خوشبو سے محرومی کی وعید سنائی گئی ہے۔

سوال:حدیثِ مبارکہ میں کن مواقع پر جھوٹ بولنے کی اجازت آئی ہے؟

جواب:) 1(جنگ کی صورت میں کہ یہاں اپنے مقابل کو دھوکہ دینا جائز ہے
(دو مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے (2
3(اپنی بیوی کو راضی کرنے کیلئے۔

خبر دار : جھوٹ بولنے کی اجازت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آدمی ہر گھڑی اور ہر موقع پر اپنی بیوی سے جھوٹ بولے یہ کبھی مصلحت کے تحت بولنے کی اجازت دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat