حسن و اخلا ق

سوال:فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے پسندیدہ عمل کیا ہے؟

جواب:حدیث شریف میں فرائض کی ادائیگی کے بعد اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔

کون سے لوگ روزہ مہشر مصطفی جان رحمت صلى الله عليه وسلم کے سب سے زیادہ قریب اور محبوب ہوں گے؟

جواب:حضرت سیدنا جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ نبوت صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:روزِمحشر تم میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خو ہوں،وہ لوگوں سے اُلفت رکھتے ہوں اور لوگ بھی ان سے محبت کرتے ہوں اور قیامت کے دن تم میں سے میرے نزدیک سب سےزیادہ نا پسندیدہ اور میری مجلس میں مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جوُ فضول گوئی کرنے والے،منہ بھر کر باتیں کرنے والے اور تکبر کرنے والے ہوں۔

Information

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat