غیبت

سوال:غیبت کی کیا تعریف ہے؟

جواب:صدرالشریعہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی رحمۃاللہ علیہ نے غیبت کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو اس کی برائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا۔

سوال:کونسا دوزخی ہے جسے دوزخ میں مُردار کھانا پڑے گا؟

جواب:حدیث پاک کے مطابق غیبت کرنے والے کو جہنم میں مُردار کھانا پڑے گا۔

سوال:غیبت کرنے والا قیامت میں کس شکل میں اُٹھے گا؟

جواب:غیبت کرنے والا روزِ محشر کتے کی شکل میں اُٹھایا جائے گا۔

سوال:لوگوں کی عزت خراب کرنے والوں کی کیا سزا ہے؟

جواب:حضور نبیٔ غیب داںصلى الله عليه وسلم شبِ معراج ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو اپنے چہروں اور سینوں کو تانبے کے ناخنوں سے نوچ رہے تھے،آپ صلى الله عليه وسلم نے جب جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا:یہ کون لوگ ہیں؟عرض کی :یہ لوگوں کا گوشت کھاتے )یعنی غیبت کرتے(تھے اور اُن کی عزت خراب کرتے تھے۔

سوال:کسی مسلمان کی بے عزتی کرنا کیسا؟

جواب:حدیث پاک میں ہے:حضور نبیٔ رحمت صلى الله عليه وسلم ارشاد فرماتے ہیں:بے شک کسی مسلمان کی نا حق بے عزتی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

سوال:حدیث شریف میں کامل مسلمان کسے فرمایا گیا؟

جواب:حضور تاجدارِ دو جہاںصلى الله عليه وسلم کا فرمان عالیشان ہے:کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

سوال: کونسے تین لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی؟

جواب:حضرت سیدنا فقیہ ابو للیث سمر قندی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں:تین لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی 1 (حرام کھانے والا) 2(بکثرت غیبت کرنے والا)3(مسلمانوں سے حسد رکھنے والا

سوال:کیا غیبت کی کوئی جائز صورت بھی ہے؟

جواب:جی ہاں!غیبت کی مباح)جائز(صورت یہ ہے کہ فاسقِ معلن )اعلانیہ گناہ کرنے والا( یا بد مذہب )بُرے عقائد رکھنے والے(کی برائی بیان کرے جبکہ لوگوں کو اس کے شر سے بچانا مقصود ہوتو ثواب ملنے کی اُمید ہے۔

سوال:کیاغیبت سے بچنے کا کوئی وظیفہ بھی ہے؟

جواب:جی ہاں!وہ آسان ترین ورد یہ ہے :بسم اللہ الرحمن الرحیم و صلی اللہ علی محمد

یا اللہ جل جلاله ہمیں ہماری نسلوں کو غیبت کرنے سے بچا، غیبت کرنے والوں سے بچا آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat